نابینا حکیم نے لڑکی کے نبض‌ پر ہاتھ رکھا تو ایک عجیب بات کہ ڈالی

کائنات نیوز! طب ایک پرانا علم ہے جس میں‌اسلام کے آنے کے بعد حیرت انگیز طور پر ترقی ہوئی اور اس میں‌ایسی اشیاء کا اضافہ کیا گیا جو کہ آج کل کے میڈیکل سانس میں‌کثرت سے استعمال ہوتے ہیں‌ ،اگرچہ اب قحط الرجال ہے لیکن تاریخ طب سے ہمیں‌پتا چلتا ہے کہ ایسے لوگ ابھی بھی ہے جن کی وجہ سے یہ فن پھیل رہا ہے .’’ہندوستان کے نامور اطبا‘‘ ایک مشہور کتاب ہے

جس میں مشہور ہندوستانی اطباء کے عجیب و غریب واقعات لکھے ہوئے ہیں‌ان میں‌ایک نابینا حکیم کا بھی ذکر ہے جو مریض کی نبض سے تمام حالات جان لیتے اور یہ بھی بتا سکتے تھے کہ نبض مرد کی ہے عورت کی ، مریض بچہ ہے یا بڑی عمر کا اور ان کا بتایا ہوا کبھ ی غلط نہیں‌ہوا خواجہ حسن نظامی اپنے ۱۳ ستمبر ۱۹۲۴ء کے روزنامچہ میں ان کی فن طبابت پر دسترس کے بارے کافی تصیل میں لکھا ہے کہ حکیم نابینا صاحب مہاراج سرکش پر شار کی کوٹھی انکے بچوں کینبض دیکھنے گئے ،میں‌نے دیکھا کہ ہر ایک آرہا ہے اور حکیم صاحب کو اپنی نبض دکھا رہا ہے اور حکیم صاحب ساتھ ساتھ ہر ایک کو تفصیلی حالت بتا رہے ہیں‌ مجھے حیرانگی ہوئی کہ حکیم صاحب نے کسی سے بھی اس کی حالت کا نہیں پوچھا . خود ہی ہر بیمار کی مفصل کیفیت نبض دیکھ کر بتا دی اور ہر بیمار نے تصدیق کی کہ بیشک یہی حال ہے. اس وقت میری حیرانگی پر مہاراجہ صاحب ہنسنے لگے اور کہا کہ میں‌نے انہیں‌حیدر آباد میں رانی کی نبض کی جگہ اپنا ہاتھ پکڑایا تو حکیم صاحب مسکرا کر کہنے لگے کہ یہ تو راجہ صاحب کا ہاتھ ہے رانی صاحبہ کا ایسا ہاتھ ہے ہی نہیں

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو شاہد آفریدی نے نا قابل یقین بات کہہ دی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!