وفاقی وزیر زرتاج گل کا دو ٹوک اعلان کردیا اپوزیشن والے جتنے مرضی جتن کرلیں این آر او نہیں ملے گا

اسلام آباد ( کائنات نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے جو جتن کر لیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، ہم احتساب کے وعدے کرکے حکومت میں آئے ہیں کوئی رعایت نہیں دے سکتے، نظام میں جو بھی کمزوریاں ہیں ان پر کام کر رہے ہیں۔ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے

(ن) لیگی اور پیپلز پارٹی والے منتیں کرکے، ڈھکوسلے کرکے، شور مچا کر ، کہانیاں پھیلا کر اور ایف اے ٹی ایف بل کےخلاف ووٹ ڈال کر ہم سے این آر او کی بھیک مانگتے رہے ہیں لیکن ان کی بلیک میلنگ ناکام ہوئی۔زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن والے جو جتن کر لیں، اسمبلی سے واک آئوٹ، ہنگامہ آرائی، بلکہ الٹا بھی لٹک جائیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا، ہم احتساب کے وعدے کرکے حکومت میں آئے ہیں اور کوئی رعایت نہیں دے سکتے۔ اس ضمن میں نظام میں جو بھی کمزوریاں ہیں ان پر کام کر رہے ہیں

کلبھوشن یادیو کیس ‘‘ 3اگست کو کیا کام ہونے جا رہا ہے ، جانیں اہم خبر!

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!