کچھ پلگ پنوں میں تین سوراخ کیوں ہوتےہیں؟کیا آپ ان کا حیران کُن فائدہ جانتے ہیں

پلگ پنوں

اسلام آباد (کائنات نیوز)  آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ بجلی کے پلگ  میں دو پنیں یا ٹانگیں ہوتی ہیں اور اس کی وجہ انتہائی سادہ ہے یعنی گرم (کرنٹ)تار اور ٹھنڈی(نیوٹرل)تار۔ جب پلگ لگایا جاتا ہے تو گرم تار اور ٹھنڈی تار کی وجہ سے سرکٹ مکمل ہوتا ہے اور چیز بجلی کی وجہ سے چلنے لگتی ہے لیکن اگر ان میں سے ایک بھی تار نکل جائے تو سرکٹ بریک ہوجاتا ہے

اور مذکورہ چیز بھی آف ہوجاتی ہے۔ یہاں تک تو بات سمجھ آتی ہے لیکن کچھ پلگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں تین ٹ انگیں ہوتی ہیں۔آخر یہ تیسری تار یا ٹانگ کس مقصد کے لئے لگائی جاتی ہے تو اس کا جواب بھی انتہائی آسان ہے۔ اگر دو تاروں کی وموجودگی میں ہمیں بجلی کا جھٹکا لگے تو سرکٹ مکمل ہونے کی وجہ سے یہ جھٹکا اس قدر شدید ہوتا ہے کہ ہماری جان بھی جاسکتی ہے اور اسی طرح اگر مین تار سے آنے والی بجلی کی تاروں کی سپلائی میں کسی بھی وجہ سے بہت زیادہ بجلی آجائے گھر میں موجود تمام اشیاء جل بھی سکتی ہیں اور گھر کو آگ لگنے کا خطربھی ہوسکتا ہے لہذا اس خطرے کو دور کرنے کے لئے ایک ارتھ کی تار بھی رکھی جاتی ہے جو کہ زمین کے اندر جاتی ہے۔ کرنٹ زیادہ آنے کی صورت میں یہ تار اپنا کام کرتی ہے اور زائد بجلی کو زمین میں لے جاکر گھر اور اشیاء کو جلنے سے بچاتی ہے۔

اگر ہمیں کرنٹ بھی لگ جائے تو یہ تار اپنا کام کرتے ہوئے جھٹکے کے اثر کو زائل کرتی ہے اور انسان کی زندگی محفوظ رہتی ہے۔امید ہے کہ یہ تمام باتیں جان کر اگلی بار جب آپ پلگ خریدیں گے تو یہ باتیں مدنظر رکھیں گے۔

اگر زمین کو کھودا جائے تو ہم کتنی گہرائی میں جاسکتے ہیں؟ جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!