کیا اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی شادی ہو گئی ؟ جانیں

اداکارہ

اسلام آباد (کائنات نیوز) کیا اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی شادی ہو گئی ؟ پاکستانیوں نے مبارکباد بھی دے ڈالی ، حقیقت جانیں اس خبر میں ۔۔۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے انسٹاگرام پوسٹ پر قبول ہے کیپشن کے ساتھ ہی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے مداحوں کو دونوں کی شادی کا گمان ہوا، دونوں کے مداحوں شش و پنچ میں مبتلا نظر آئے

کیونکہ پوسٹ سے واضح نہیں تھا کہ شادی ہوئی ہے یا نہیں؟ مداحوں کے پریشان ہونے کے بعد صبا قمر نے انسٹاگرام پر مداحوں کو واضح کیا کہ وہ بلال سعید کے نئے گانے میں بطور ہدایتکارہ کام کررہی ہیں۔ یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو مداحوں کے ساتھ ساتھ ماڈل نازیہ حسین نے بھی صبا قمر کو شادی کی مبارکباد دے ڈالی تاہم بعد میں صبا نے وضاحتی پوسٹ میں بتایا کہ وہ بلال سعید کے ایک گانے کیلئے ہدایت کاری کررہی ہیں اور یہ تصویر بھی اسی میوزک ویڈیو کی ہے، یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بہن کی فحش تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے والاشخص گرفتار، یہ کون ہے ؟ حیران کن انکشاف

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!