شادی سے پہلے جوڑوں کو آپس میں ان 20 چیزوں پر بات کر لینی چاہیے‘ نوجوان لڑکی نے۔

شادی

نیویارک(کائنات نیوز)  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیلیفورنیا کی رہائشی ایک لڑکی نے شادی کے خواہش مند کے لڑکے لڑکیوں کو شادی سے قبل 20ایسی چیزوں پر باہم بات کرنے کا مشورہ دے دیا ہے کہ اس کی ٹویٹس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور لاکھوں لوگ انہیں لائیک کر رہے ہیں۔میل آن لائن کے مطابق

ٹوئٹر ہینڈل سے کیری نامی اس لڑکی نے ایک تھریڈ شروع کیا جس میں اس نے یہ 20چیزیں یکے بعد دیگرے گنوائیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:۔شادی سے قبل لڑکے لڑکی کو اپنی قرض کی رقم کے بارے میں بات کر لینی چاہیے۔شادی سے قبل اس معاملے پر بات کر لینی چاہیے کہ دونوں شادی اور طویل مدتی تعلق کے لیے سنجیدہ ہیں۔ اگر ایک فریق بھی اگر مگر کرے تو انہیں شادی کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ شادی سے پہلے بچوں کے معاملے پر بھی بات کر لینی چاہیے کہ بچے کب پیدا کرنے ہیں اور کتنے کرنے ہیں۔ اگر لڑکے لڑکی میں سے کوئی بانجھ ہو تو آیا بچہ گود لینا ہے یا نہیں۔جنسی عمل سے پھیلنے والی بیماریوں کے متعلق بھی لڑکے لڑکی کو بات کرنی چاہیے او راگر کسی کو کوئی بیماری لاحق ہو تو اسے علاج کروانا چاہیے۔کیریئر یا تعلیم کے متعلق 5سے 10سال کی ٹائم لائن پر بھی بات کرنی چاہیے۔ کیا آپ اپنے اس کیریئر یا تعلیم کے حصول کے ساتھ ازدواجی تعلق نبھانے کے لیے تیار ہیں یا کسی اور شہر منتقل ہو سکتے ہیں؟ڑکے لڑکی کو مذہب کے معاملے پر بھی بات کرنی چاہیے کہ وہ کس حد تک مذہبی ہیں اور زندگی کے متعلق کیا نظریات رکھتے ہیں۔انہیں ایک دوسرے کے مزاج پر بھی بات کرنی چاہیے۔ کسی کو کوئی نفسیاتی مسئلہ ہو، بلاوجہ غصہ آجاتا ہو یا دیگر ایسے کوئی مسائل ہوں تو ان پر بھی بات کریں اور ان کے علاج کی طرف توجہ دیں

۔جسمانی توانائی پر بھی بات کریں، کہ آیا آپ اس حوالے سے ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں یا نہیں۔لڑکے لڑکی کو ملبوسات پر بھی بات کرنی چاہیے۔ یہ بظاہر معمولی بات ہے لیکن ایسی معمولی باتیں ہی ازدواجی رشتے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔لڑکے لڑکی کو شادی سے قبل جنسی اعتبار سے ہم آہنگی پر بھی بات کرنی چاہیے۔ اس حوالے سے زیادہ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں مگر ضروری چیزوں پر لازمی بات ہونی چاہیے۔ مالی امور پر بھی بات کریں کہ آپ بل کیسے آپس میں تقسیم کریں گے اور کون کہاں کتنا خرچ کرے گا۔صنفی اعتبار سے اپنے اپنے کردار پر بھی بات کریں۔اس حوالے سے عمر زیادہ معنی نہیں رکھتی۔ اگر آپ نوجوان ہیں تو اس معاملے پر بات کر لیں کہ آپ کا شریک حیات آپ کو زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے راستے خود بنانے کی اجازت دے گا؟ جنس مخالف کی حدود پر بھی ایک دوسرے سے لازمی بات کریں۔ بیوی کو کسی مرد سے ملتے ہوئے کس حد میں رہنا ہے اور شوہر کو کسی غیرخاتون سے ملتے ہوئے کس حد میں رہنا ہے۔ صرف مصافحہ کرنا ہے، گلے ملنا ہے وغیرہ وغیرہ۔ بہت سے لوگوں کو میری یہ بات عجیب لگے گی مگر ازدواجی تعلق کی مضبوطی کے لیے یہ ازحد ضروری ہے کہ آپ جنس مخالف سے ملتے ہوئے اپنے شریک حیات کی پسند نا پسند کا خیال رکھیں شادی سے قبل سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی بات کریں۔ آپ یقین کریں یا نہ کریں

لیکن آج کے دور میں سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت زیادہ جوڑوں میں تلخیاں آ رہی ہیں اور وہ الگ ہو رہے ہیں۔ چنانچہ اس حوالے سے بھی پہلے ہی بات کر لیں اور ایک حد متعین کر لیں۔رقم جمع کرنے کے معاملے پر بھی باہم گفتگو کر لیں۔ آپ دونوں کتنا کماتے ہیں اور کتنی بچت کرنا چاہتے ہیں۔ گھر خریدنا ہے، گاڑی خریدنی ہے، وغیرہ ایسے تمام معاملات پر لازمی بات کرنی چاہیے۔بے وفائی کیا ہے؟ اس پر بھی بات کریں اور اپنی اپنی حدود متعین کریں۔جسمانی یا زبانی استحصال پر بھی بات کریں۔ کون سا عمل اور کون سی زبان استحصال کے زمرے میں آئے گی۔ اس حوالے سے بھی شادی سے پہلے ضرور بات ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے اگر کسی ایک فریق کو کوئی نفسیاتی عارضہ ہو تو اس کے لیے بھی طبی ماہر سے رجوع کرنا چاہیے۔شادی سے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ اپنی خواہشات کے بارے میں بھی بات کر لینی چاہیے ۔ آپ میں سے کوئی بہت زیادہ بیمار، حتیٰ کہ مفلوج ہو جاتا ہے تو؟ حتیٰ کہ ایک دوسرے کی موت ہونے کی صورت میں کیا ہو گا؟ اس پر بھی بات کرنی چاہیے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ محبت وہ چیز نہیں ہے جو ازدواجی تعلق کو برقرار رکھتی ہے۔ رشتے سے خلوص اور برے وقت میں اپنے شریک حیات کے ساتھ کھڑا ہونے کا عزم رشتے کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس معاملے پر بھی باہم ضرور بات کریں۔ایک بات میں بھول رہی ہوں اور وہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کی تعلیم کا معیار، فیملی پس منظر، نسل، ملازمت کا لیول اور دیگر ایسے تمام معاملات پر بھی ضرور بات کریں۔

آن لائن کاربکُکنگ کروانے سے پہلے خبر دار!اس سےآپ کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے؟کیسے

اپنی رائے کا اظہار کریں