صبا قمر اور بلال سعید نے لاہور کی قدیم مسجد وزیر خان میں شرم و حیا کے سارے ریکارڈز توڑ ڈالے

اسلام آباد (کائنات نیوز) لاہور کی قدیم مسجد وزیر خان کا تقدس پامال ، پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نےشرم و حیا کی ساری حدیں پار کر ڈالیں۔ پرائیویٹ پروڈکشن ہائوس کی جانب سے اجازت نامے کے بر عکس گانے کی شوٹنگ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قدیم مسجد وزیر خان کے تقدس کو بری طرح پامال کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے

جس سےپاکستانیوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے فوٹوگرافی کی آڑ میں مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی ہے جس پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے جبکہ سوال یہاں یہ بھی اٹھتا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس پر ابھی تک نوٹس کیوں نہیں لیا گیا ۔ واضح ہے کہ دوروزقبل اداکارہ صبا قمر کی ایک تصویراوراس کے کیپشن نے ان کے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلاکیا کیونکہ اس تصویر کے کیپشن سے انہیں ایسا لگا کہ بالآخر صبا اپنی زندگی کی نئی شروعات کرتے ہوئے نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔لاہور کی مسجد وزیرخان میں کھینچی جانے والی اس تصویرمیں صبا گلوکار بلال سعید کے ہمراہ موجود ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا “قبول ہے”۔ایسی ہی ایک تصویر بلال سعید نے بھی انسٹا پرشیئرکی ، جس کے بعد سوشل میڈیا پرتبصروں اور قیاس آرائیوں کا طوفان گرم ہوگیا۔ بیشتر نے تو اداکارہ کوشادی کی مبارکباد تک دے ڈالی جبکہ کچھ نے اندازہ لگایا کہ یہ تصویرغالبا ان دونوں کے کسی نئے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔اس کے بعد عید کے موقع پر بھی بلال سعید نے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صبا کے ساتھ ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ مشرقی انداز میں سرجھکائے بیٹھی ہیں، اس تصویر نے تو صارفین کے تجسسس کو مزید ہوادی۔بعد ازاں بلال سعید نے انسٹااور ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے “قبول ہے

” کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو ڈائریکشن صبا قمر کی ہیں جنہوں نے اس حوالے سے اپنا ڈیبیوکیا ہے۔گانا بلال سعید نے لکھا کہ کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ویڈیو میں بھی صبا قمر اور بلال سعید ہی دکھائی دیں گے۔صارفین کو حیرت سے دوچارکرنے والی وہ تصویر بھی گانے کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تھی۔بلال سعید کے مطابق “ون ٹوریکارڈ” کمپنی کے تحت یہ گانا جلد ریلیز کیا جارہا ہے۔

مہوش حیات کوکس کی یادستانی لگی ،اداکارہ نے اپنے بہترین دوست کابتادیا ۔ جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں