پاکستان اور سعودی عرب کے حالات کشیدہ ہوتے ہی خصوصی طیارہ سعودی عرب روانہ، اہم خبر آگئی

خصوصی طیارہ

اسلام آباد (کائنات نیوز) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد والمدارس کے صدر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی گذشتہ روز سعودی ایئر لائن کے طیارے سے نجی دورہ پر سعودی عرب گئے ہیں۔علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا ذاتی نوعیت کا یہ سفر پہلے سے طے شدہ اوراس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا ہے

کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں اور اس سلسلہ میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔علامہ حافظ طاہر اشرفی نہ کسی شخصیت کا پیغام لے کر گئےہیں اور نہ ہی پاکستان اور سعودی عرب کے حالات میں اس طرح کی کشیدگی موجود ہے،لہذا علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا ذاتی نوعیت کا یہ سفر پہلے سے طے شدہ اوراس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں! جب تک حالات معمول پرنہیں آجاتے ہم اس ملک کی مددکرتے رہیں گے ،ترکی نے بڑااعلان کرڈالا

اپنی رائے کا اظہار کریں