دیامر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تاریخی پیشرفت ، منصوبہ کب تک مکمل کرلیا جائیگا؟ چیئرمین واپڈانے بتا دیا

دیامر بھاشا

اسلام آباد (کائنات نیوز) چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ دیا مر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ منصوبہ مقررہ مدت 2028 میں ہی مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ڈیم میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا،

یہ پاکستان کی واٹر،فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے اہم منصوبہ ہے۔مزمل حسین نے کہا کہ ہم نے بہت وقت ضائع کیا اب کئی ڈیم بنائیں گے، پاکستان کو سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے، سستی بجلی سے معاشی پہیہ تیز چل سکتا ہے۔

مزید یہ پڑھیں! پاکستان کو ایک ارب ڈالر نومبر میں واپس کرنا تھا لیکن وزیراعظم نے جولائی میں واپس کروادیا

اپنی رائے کا اظہار کریں