انسانیت سوزواقعہ، بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا وجہ جان کرحیران رہ جائیں گے

بوڑھی ماں

نئی دہلی (کائنات نیوز) ماں بیٹے کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے مگر رنگ بدلیو اس دنیا میں انسانیت سوز ایسے واقعات بھی دیکھے جارہے ہیں جو نہ کبھی سوچے تھے پہلے اور نہ رونما ہوئے مگر ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشتڑا کے شہر اورنگ آباد میں ایک احسان فراموش بیٹے نے اپنی 90 سالہ بوڑھی ماں کو کورونا ٹیسٹ

مثبت آنے پر جنگل میں پھینک کر وہاں سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد میں کچی گھاٹی علاقہ کے میں جنگل کے درمیان لوگوں کو ایک بوڑھی خاتون چادر پر پڑی ملی ۔ دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ بیٹے نے ماں کو کورونا مثبت آنےپر وہاں چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 90 سالہ بوڑھی عورت کا کورونا مثبت آگیا تھا جس کی وجہ سے گھر والے ان کو ساتھ رکانپ نہیں چاہتے تھے اور نہ ان کے لیئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے اسی وجہ سے اہلِ خانہ رات کے اندھیرے میں بوڑھی خاتون کو جنگل میں پھینک کر چلے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق معمر خاتون تقریباً ایک گھنٹے تک جنگل میں تڑپتی رہیں لیکن بعد میں اہلِ علاقہ کی شکایت پر انھیں پولیس کی جانب سے ہی ضلع اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں! کرے کوئی بھرے کوئی ایک بادشاہ کے سامنے کسی عالم نے یہ مسئلہ رکھا اور کہا کہ زانی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!