اہم علاقے میں عجیب الخلقت مخلوق کی پیدائش ، کس جانور کے بطن سے کیا پیدا ہو گیا،جانیں

اسلام آباد (کائنات نیوز)  اہم علاقے میں عجیب الخلقت مخلوق کی پیدائش ، کس جانور کے بطن سے کیا پیدا ہو گیا ۔۔۔بھارت میں عجیب الخلقت بکری کی پیدائش ہوئی ہے جس کی ناک موجود نہیں ہے، بکری کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مظفرپور میں ایسی بکری کی پیدائش ہوئی جس کی آنکھوں کے ساتھ ہی اس کا منہ بھی موجود ہے

لیکن اس کی ناک نہیں ہے۔ عجیب الخلقت کالی اور سفید رنگ کی بکری کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم اُمڈ آیا، ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اس طرح کا عجیب جانور نہیںدیکھا۔ بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ جب یہ بکری کا بچہ پیدا ہوا تو لوگوں کا ہجوم ان کے گھر کے باہر جمع ہوگیا تاہم یہ بکری کا بچہ پریشانی میں مبتلا ہے اس وجہ سے ہم نے لوگوں کو دکھانے سے منع کردیا۔ یاد رہے کہ سال 2017 میں بھی اس طرح کی ایک بکری جس کی ایک آنکھ تھی ریاست آسام کے ایک علاقے میں پیدا ہوئی تھی جو صرف ایک ہفتے ہی زندہ رہ سکی تھی

مزید پڑھیں! انسانیت سوزواقعہ، بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا وجہ جان کرحیران رہ جائیں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں