توہین رسالتﷺ کے مرتکب گلوکار کو تختہ دار پر لٹکانے کی سزا سُنا دی گئی

توہین رسالتﷺ

ابوجا (کائنات نیوز) نائجیریا کے شمالی ریاست کانو میں ایک موسیقار کو توہین رسالت ﷺ کا مرتکب قرار دے کر تختہ دار پر لٹکانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ریاست کے علاقے ہاؤ ساوا فیلین کی اعلیٰ شرعی عدالت کے مطابق 22 سالہ یحییٰ شریف امینو کو واٹس ایپ پر جاری ایک گانے کی وجہ سےتوہین رسالت ﷺ کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

عدالت کے مطابق موسیقار یحییٰ امینو نے صحت جرم سے انکار نہیں کیا ہے۔ جج کھادی علیو محمد خآنی کا کہنا کہ مجرم فیصلے کیخلاف اپیل کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گانا سامنے آنے کے بعد گلوکار روپوش ہوگئے تھے۔ مشتعل عوام نے ان کا آبائی گھر نذر آتش کردیا تھا ساتھ ہی ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شرعیہ پولیس ہیڈ کوارۓٹرز کا گھیراؤ بھی کرلیا تھا

کزن سے شادی کرنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟ جانیں اس خبر میں

اپنی رائے کا اظہار کریں