کیا یہ ہے نیا پاکستان! ٹائیگر فورس کی خواتین کا دو لڑکیوں پر تشدد، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ٹائیگر فورس کی خواتین

گوجرانوالہ (کائنات نیوز)  ٹائیگر فورس کے مردوں کے بعد خواتین نے بھی شہریوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ گوجرانوالہ کی پیپلز کالونی میں ٹائیگر فورس کی خواتین نے دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ٹائیگر فورس کیخواتین کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کے تشدد سے ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی۔

متاثرہ خواتین نے ٹائیگر فورس کی ملوث کارکنوں کیخلاف کارروائی کے لیے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست جمع کروادی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس نے ٹائیگر فورس کی خواتین کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے ملوث خواتین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں! کتنے فیصد نوجوان لڑکے لڑکیاں شادی کے منتظرہیں محکمہ شماریات نے اعدادوشمارجاری کردئیے

اپنی رائے کا اظہار کریں