گلوکارسونو نگم پاکستانی کم عمر گلوکارہ کا کلام سن کر آبدیدہ، ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

کائنات نیوز! بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم پاکستانی کلام ‘بول ہو’ سن کر آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے اس کلام کو ایک مثالی شاہکار قرار دیا ہے۔فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار سونو نگم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار نیس کیفے بیس منٹ کا کلام ‘بول ہو’ سن رہے ہیں۔

نیس کیفے بیس منٹ کا کلام ‘بول ہو’ پاکستان کی کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کا شاہکار ہے جسے سن کر بھارتی گلوکار آبدیدہ ہوگئے۔ سونو نگم نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ‘بہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے، میں حیران ہوں کہ ایسا کام بھی ہوتا ہے جسے سننے کے بعد انسان پھوٹ پھوٹ روئے۔بھارتی گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی گانا سن کر پھوٹ پھوٹ کے رونا شروع کردوں گا۔گلوکار نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں یہ کلام بالی وڈ اداکار جاوید جعفری نے بھیجا تھا۔علاوہ ازیں بھارتی گلوکار سونو نگھم نے پاکستانی کم عمر گلوکار ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کلام کو خوب سراہا۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial) on

اپنی رائے کا اظہار کریں