ظاہری صورت، شہرت اور دولت سے مجھے دلچسپی نہیں ،میرا شوہر ایسا ہونا چاہیے

اسلام آباد(کائنات نیوز)  اداکارہ نیلم منیر کا آئیڈیل شریک حیات کیسا ہو گا؟ بالآخر اداکارہ نے اس حوالے سے اپنی پسند بتا دی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق نیلم منیر سے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں ان کے آئیڈیل شریک حیات کے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ”ایسا آدمی جس کا زندگی میں تجربہ ہو اور وہ آپ کو اچھے مشورے دے سکتا ہو۔

میرے لیے ظاہری شکل و صورت زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔“ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”میرے ہونے والے شوہر کو خاندانی روایات اور اقدار کا پاسدار ہونا چاہیے اور وہ اپنی فیملی، بالخصوص اپنی ماں کو اہمیت دیتا ہو۔میں لوگوں کی باڈی لینگوئج کو بہت زیادہ مشاہدہ کرتی ہوں کیونکہ اسی سے ہم کسی بھی شخص کی شائستگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ انسان کی باڈی لینگوئج اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے۔“نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ”میں شادی سے پہلے ’ڈیٹس‘ پر یقین نہیں رکھتی۔ میں شادی کے بعد محبت میں مبتلا ہونے پر یقین رکھتی ہوں۔

مزید پڑھیں! مہوش حیات کوکس کی یادستانی لگی ،اداکارہ نے اپنے بہترین دوست کابتادیا ۔ جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں