ہونہار طالبہ اپنی عزت بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ۔ جانیں

نئی دہلی (کائنات نیوز) آئے روز بے حسی سے بھرپور واقعات سننے میں آتے ہیں جن سے انسان اپنے انسانیت کے معیار پر شرمندہ ہونے کو مجبور ہوجاتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں بھارت میں پیش آیاجب بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنی عزت بچانے کی کوشش میں بائیک پر سوار لڑکی حادثے کی زد میں آ گئی

اور پھر اس کی موت ہو گئی، طالبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے چار کروڑ کی سکالر شپ ملی تھی اور بیس اگست کو سدیکشا بھاٹی کو امریکہ واپس لوٹنا تھا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سدیکشا بھاٹی امریکہ کے بابسن کالج میں پڑھتی تھی اور وہ ان دنوں بلند شہر واقع اپنے گھر آئی ہوئی تھی۔ سدیکشا بھاٹی کی موت پر اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ایسے میں بیٹیاں آخر کیسے بڑھیں گی؟ بلند شہر میں اپنے چچا کے ساتھ بائک پر جا رہی ہونہار طالبہ سدیکشا بھاٹی کو منچلوں کی وجہ سے اپنی جان گنوانی پڑی جو بے حد افسوسناک، شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے، یوپی حکومت فورا قصوروراوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، بی ایس پی کی یہ پر زور مانگ ہے۔

ورپی ملک میں خاتون پولیس اہلکارکوزیادتی سے بچانے والا مسلمان نوجوان ہیروبن گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!