دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں سر فہرست کون ؟ جانیں

اداکاروں

اسلام آباد (کائنات نیوز) دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں سر فہرست کون ؟ نام ایسا جسے کروڑوں پاکستانی بے حد چاہتے ہیں ۔۔۔ سابق ریسلر اور امریکی اداکار و پروڈیوسر ڈیوائن جونسن ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے۔

معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز کے مطابق امریکی اداکار و پروڈیوسر ڈیوائن جونسن نے ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ دی راک کے نام سے مشہور ہونے والے سابق ریسلر اور اداکار ڈیوائن جونسن نے یکم جون 2019 سے لے کر یکم جون 2020 تک 87.5 ملین ڈالرز کمائے۔ فوربز کی جانب سے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں اداکار ریان رینولڈس دوسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 71.5 ملین ڈالرز ہے۔ اداکار و پروڈیوسر مارک واہلبرگ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 58 ملین ڈالرز ہے۔ فوربز کی فہرست میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار چھٹے نمبر پر موجود ہیں جن کی سالانہ کمائی 48.5 ملین ڈالرز ہے۔

سنی لیون کی اپنے شوہر کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل کہ دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!