اگرآپ بھی جسم کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو کھانا کھانے کے بعد یہ کام ہرگز مت کریں

چربی پگھلانا

کائنات نیوز!آجکل عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا جسمانی میٹا بولزم سست پڑنے لگتا ہے۔ میٹا بولزم سست پڑھنے سے توانائی کا استعمال بھی سست پڑجاتا ہے اور یوں جسم میں چربی جمع ہونے لگتی ہے، جس سے نجات پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ایسی صورت میں ہمیں ا پنی کھانے پینے کی عادات میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آسٹریلوی ماہر غذائیات

سٹیفن لوئی نےاس سلسلے میں ایک انتہائی مفید مشورہ دیا ہے، جس پر عمل کرکے کسی بھی عمر میں باآسانی وزن کم کرنا ممکن ہے۔ سٹیفن لوئی کہتے ہیں کہ اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کم از کم وقفہ پانچ گھنٹے رکھیں تو قدرتی طور پر آپ کا جسم فاضل چربی کو پگھلانا شروع کردیتا ہے۔ دوکھانوں کے درمیان اس سے کم وقفہ ہونے کی صورت میں اضافی چربی جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ا گر آپ کھانوں کے درمیان پھل، چاکلیٹ، بسکٹ اور نمکو وغیرہ جیسی ہلکی پھلکی چیزیں کھاتے ہیں تو آپ کا جسم ان میں موجود توانائی کو استعمال کرتا ہے اور جسم میں جمع ہونے والی چربی کو نہیں پگھلاتا، لہٰذا وزن کم کرنے کےلئے دو کھانوں کے درمیان کم از کم پانچ گھنٹے کے لئے کچھ بھی نہیں کھانا چاہئیے۔

مزید اچھے نتائج کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صبح کے وقت ورزش کریں اور یہ ورزش ناشتے سے پہلے کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کا میٹابولزم تیز ہوگا بلکہ آپ صبح اٹھتے ہی ہشاش بشاش بھی ہوجائیں گے۔ آپ مشکل ورزشیں نہ کرنا چاہیں تو صرف آدھے گھنٹے کی واک کرکے ہی اپنا میٹابولزم تیز کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں! گنجے پن کا علاج ایک معمولی سے پھل سےعلاج طریقہ انتہائی آسان انشاءاللہ شفا ملے گی۔طریقہ جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں