معروف اداکارہ حرا مانی کی 12 سالہ پرانی تصویر نے سب کو حیران کردیا

کائنات نیوز! پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی 2008 میں لی گئی اپنی 12 سالہ پرانی تصویر شیئر کردی، جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے خود ہی اپنی 12 سالہ پرانی تصویر شیئر کی جس میں اْن کا وزن بڑھا ہوا اور رنگت سانولی ہے۔

حرا مانی

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر جولائی 2018 کی ہے۔اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا آئے روز ایسی ماضی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور شیئر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں۔اس سے قبل اپنی شادی کی بارہویں سالگرہ پر اداکارہ نے مانی کے ساتھ اپنی پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘دیکھو مجھے کیا ملا، مانی دیکھیں میں نے کیا پایا، مبارک ہو ہم نے مل کر 12 سال مکمل کرلیے ہیں شکریہ مجھے برداشت کرنے کا۔حرا مانی نے 12 سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے مذاق بھی کیا کہ ‘مانی اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

مزید پڑھیں! جنید جمشید کی پہلی بیوی اور بچے میرے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں وجہ کیا بنی ؟ جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!