مولانا طارق جمیل کے گھر سے خوشی کی خبر، مبارکبادیں دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں

مولانا طارق جمیل

کائنات نیوز! باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع حکومت پاکستان نے مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی اور مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ سول ایوارڈز کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔چوبیس شخصیات کیلئے ستارہ شجاعت، ستائیس کیلئے

ستارہ امتیاز اور چوالیس شخصیات کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی وغیرملکی شخصیات کودیئے جائیں گے۔ معروف شاعر احمد فراز اور عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا۔ نشانِ امتیاز حاصل کرنے والی دیگر شخصیات میں شہرہ آفاق مصور اور خطاط صادقین نقوی، معروف مصور پروفیسر شاکر علی، مصور اور مجسمہ ساز مرحوم ظہورالحق اور ممتاز ادیب جمیل جالبی شامل ہیں۔علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم دینے کا اعلان کیا گیا۔ بشری انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاروق قیصر، نعیم بخاری اور مرحوم عبدالقادر کیلئے بھی ستارہ امتیاز جب کہ سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے جواد قمر، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی محترمہ صفیہ شہید، خیبر پختونخوا سے ہی تعلق رکھنے والے حیات اللہ، ملک سردار خان شہید،ممتاز خان داوڑ شہید، حیات اللہ خان داوڑ شہید، ملک محمد نیاز خان شہید، سپاہی اختر خان شہید، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مہر محمد یاسر منظور اور محمد نوید صادق، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شفقت اللہ ملک، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ کمال پاشا شہید اور پروفیسر حافظ مقصود احمد شہید، ڈاکٹر بشیر احمد شہید، ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی،

ڈاکٹر محمد آصف شہید، سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شفقات اللہ شہید، ڈاکٹر یونس چنا شہید، ڈاکٹر ولایت علی گوپنگ، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد جاوید شہید، ڈاکٹر منیر خان شہید، کورونا کے خلاف خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید، ملک اشدر شہید اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اخلاق شہید کے لیے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں! گرمیوں میں خون کی کمی سیکنڈوں میں پوری ، گرمیوں کا یہ سستا ترین پھل کھا ئیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!