آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے جان لیوابیماری کے شکاربھارتی اداکارسنجے دت کی اہلیہ کاجذباتی پیغام۔ جانیں اس خبر میں

اداکارسنجے دت

ممبئی (کائنات نیوز) موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت کا شوہر کی بیماری پر ایک جذباتی پیغام سامنے آیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سنجو بہت جلد صحتیاب ہو کر سامنے آئیں گے۔دبئی میں بچوں کے ساتھ مقیم مانیتا دت نے شوہر سنجے دت کی صحت کے لیے دعائیں کرنے والے مداحوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے

کہا کہ وہ کسی بھی افواہ یا جعلی خبر پر یقین نہ کریں۔انہوں نے لکھا کہ سنجو بابا بہت جلد صحتیاب ہو کر سامنے آئیں گے، ساتھ ہی انہوں نے سنجے دت کے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی بہتر صحت کے لیے دعائیں کریں۔جب یہ خبر پھیلی تو دبئی میں قیام پزیر سنجے دَت کی بیگم مانیتا دَت بھی پریشان ہو گئیں اور بچوں سمیت فوراً ہندوستان آ گئی ہیں۔مانیتا دت نے شوہر کی صحت اور بیماری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کچھ نہیں بتایا بس اس پر اکتفا کیا کہ ’وہ اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے سنجو کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں مانگی ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ہمیں اس مصیبت کی گھڑی سے باہر آنے کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں اداکار سنجے دت کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال ذرائع کے مطابق چوتھے اسٹیج کے کینسر میں مبتلا سنجے دت کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت علاج کے لیے امریکا جائیں گے۔

معروف اداکارہ حرا مانی کی 12 سالہ پرانی تصویر نے سب کو حیران کردیا

اپنی رائے کا اظہار کریں