سونامزید سستا،فی تولہ قیمت اب کتنی ہوگئی ،جانیں

لاہور(کائنات نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوگئی، جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 19ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ جب کہ دس گرام سونا 858روپے فی تولہ سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 2ہزار 23روپے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سونے کے زیورات کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر آگئی، رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے

روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوگئی، جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 19ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ جب کہ دس گرام سونا 858روپے فی تولہ سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 2ہزار 23روپے کا ہوگیا۔عالمی بازار میں فی اونس سونا 2 ڈالر کم ہو کر 19 سو 31 ڈالر کا ہو گیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 14 سو 70 روپے پر مستحکم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی، قبل ازیں صرافہ بازاروں میں 2 روز کے دوران سونا 12 ہزار 200 روپے سستا ہوا،خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کا ہوگیاتھا۔بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 7 ہزار روپے کا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1900 ڈالر کا ہوگیا۔دوروز کے دوران عالمی مارکیٹ میں 129 ڈالر سستا ہواتھا۔سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی پر جیولرز اور صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روزکاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 93 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔فاریکس ڈیلرز کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آ سکے۔

میرا ہر بچہ جائز ہی ہے! حاملہ ہونے کی خبریں، ریحام خان ڈٹ گئیں، دو ٹوک اعلان

1 Comment

اپنی رائے کا اظہار کریں