جعلی عامل کی خاتون پرتھپڑوں اور ڈنڈوں کی بارش،خاتون کی حالت غیرہو گئی

جعلی عامل

کائنات نیوز! لودھراں کے قریب جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کے تشدد سے خاتون کی حالت غیر ہو گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چک نمبر 386 ڈبلیو بی میں جنات نکالنے کیلئے جعلی عامل نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر میں درد ہونے کی وجہ سے

اس کی ساس عامل کے پاس لے کر گئی جہاں پر جعلی عامل نے اس خاتون پر تھپڑوں اور ڈنڈے سے تشدد کیا۔ پولیس نے جعلی عامل کو گرفتارکر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں! اب شہری فری میں فروٹ کھا سکیں گے، پاکستان کے پہلے پبلک فروٹ گارڈن کا افتتاح

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!