؟منگل اور بدھ کو گوشت کا ناغہ کیوں کیا جاتا ہے؟جانیئے اصل حقیقت جو آپ پہلے نہیں جانتے

گوشت

اسلام آباد(کائنات نیوز)  ڈاکٹر ز متوازن اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذا کو معمول بنانے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ وہ دودھ پھلوں ، سبزی اور دالوں کے علاوہ ہفتے میں ایک بار گوشت کھانے کی ہدایات بھی دیتے ہیں۔ گوشت پروٹین کاایک بہترین ذریعہ ہے ۔آپ اس کی اہمیت کااندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ حضوراکرم ؐ کوگوشت بہت زیادہ پسند تھا

اورآپ ؐ نے اسےکھانوں کاسردارقراردیا۔حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ حضوراکرم ؐ نے فرمایاکہ گوشت کاسالن دنیااورآخرت میں سب سالنوں کاسردارہے۔اوریہی وجہ ہے کہ معاشرے کے مختلف افراداپنی حیثیت ،استطاعت اورپسندکے مطابق مختلف جانوروں کے گوشت کواستعمال میں لاتے ہیں۔لیکن ایک سوال یہ ہے کہ قصائی حضرات منگل اوربدھ کے دن گوشت کاناغہ کیوں کرتے ہیں؟جب حضرت آدم ؑ کےدوبیٹوں ہابیل اورقابیل کے درمیان جھگڑاہواتوقابیل نے ہابیل کے سرپرپتھرمارکراسے قتل کیاتووہ دن منگل کادن تھا۔ اورقابیل تقریباً دودن منگل اوربدھ کوہابیل کی لاش کواٹھائے پھرتارہاکہ اس لاش کاکیاکروں اوراسے کیسے ٹھکانے لگائوں کیونکہ تب یہ دنیاکاپہلاقتل تھاتوقابیل کومعلوم نہیں تھا کہ کسی انسان کے مرنے کے بعداس کے ساتھ کیاکیاجاتاہےاسی مناسبت سے پاکستان میں کسی بھی جانورکومنکل اوربدھ کے دن ذبح کرنے سے پرہیز کیاجاتاہے۔بعض لوگوں کاخیال ہے کہ منگل خون کادن ہے۔گوشت کے کاروبارسے منسلک لوگوں کے ہاں یہ وہم اتنازورپکڑ گیاہے کہ اسی وجہ سے گوشت کاناغہ بھی اسی دن کیاجاتاہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہاجاتاہے کہ عصرسے مغرب کے دوران گھرکی صفائی نہ کی جائے ۔اس کے پیچھے بھی ایک قدیم کہانی ہے عرب کی ایک بڑھیاگھرکی صفائی کرتی اورجب عصرکے درمیان حضوراکرمؐ اس بڑھیاکی گلی سے گزرتے توبڑھیا

آپ پرروزانہ کوڑاکرکٹ پھینکتی جس کی وجہ سے مسلم گھرانوں میں عصراورمغرب کے درمیان صفائی کرنااورکوڑاکرکٹ پھینکنا بُراسمجھاجاتا ہے۔یہ وہ نظریے ہیں جودورقدیم سے آج تک ہمارے معاشرے میں رائج ہیں

مزید پڑھیں! دانت کےدرد کا قدرتی علاج، یہ ٹوٹکہ آزمائیں ہمیشہ کےلئے درد سے نجات پائیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!