خاوند نے بیوی کی دوست کے واشروم میں کیمرہ لگا دیا ،پھر کیا ہوا، جانیں

کائنات نیوز! شوہر نے بیوی کی سب اچھی دوست کے واشروم میں کیمرہ لگا دیا ، اس کا انجام کیا ہوا اور یہ واقعہ کہاں پیش آیا ۔۔۔شوہر نے اپنی بیوی کی سہیلی کے باتھروم میں خفیہ کیمرہ نصب کر دیا۔ملزم حکام کی گرفت میں آ گیا، اقبال جرم کرتے ہوئے کیمرہ نصب کرنے کی کہانی بیان کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی چینی صوبے جیانگ میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے

جس میں منچلے شوہر نے اپنی ہی بیوی کی سب سے اچھی دوست کے باتھروم میں خفیہ کیمرہ نصب کر دیا۔ ژاؤ نی نامی چینی لڑکی کو خفیہ کیمرے کا علم تب ہوا جب وہ باتھروم میں شاورلینے کے غرض سے گئی تو اس نے دیکھا کہ ایک چھوٹی سی کالے رنگ کی اسٹک باتھروم کے فرش پر گری ہے، خاتون نے اسٹک کا بغور معائنہ کیا تو یہ جان کر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ وہ ایک خفیہ کیمرہ تھا جو کہ باتھروم میں اس کی حرکات کو نوٹ کرنے کے لیے چسپاں کیا گیا تھا۔ کمیرے کو کمال مہارت کے ساتھ گلیو کے مدد سے باتھروم کے سِنک کے ساتھ چسپاں کیا گیا تھا۔ پولیس نے جب شک کی بنیاد پر ژاؤ نی کی دوست کے شوہر کو گرفتار کیا تو اس نے اقبال جرم کر کے کیمرہ نصب کرنے کی واردات سے متعلق سب کچھ بتا دیا۔ ملزم نے بتایا کہ میری بیوی اور اس کی دوست کسی کام کے غرض سے باہر گئی ہوئی تھیں جس دوران وہ چپکے سے باتھروم میں گھس گیا اور کیمرہ نصب کر دیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کمیرہ 7 ویڈیوز کلپ شوٹ کر چکا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ژاؤ نی کئی سالوں سے اپنے دوست ژاؤ جیا کے ساتھ رہ رہی تھی اور ان کا بہنوں جیسا رشتہ بن گیا ہوا تھا۔ پھر ژاؤ جیا کی شادی ہو گئی تو اس کا شوہر بھی ان کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہنے لگا۔ ژاؤ نی کا کہنا ہے کہ وہ اپارٹمنٹ میں سب کو جانتی تھی سو وہاں خود کو محفوظ محسوس کرتی تھی جس وجہ سے وہ اکثر اپنا کمرہ بغیر لاک کیے باہر چلی جاتی تھی۔ دونوں لڑکیاں واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد بری طرح ذہنی صدمے سے دوچار ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

ایک پرہیز گار نوجوان اور طوائف!راستہ میں ایک عورت کا مکان تھاوہ اس نوجوان پر فریفتہ ہو گئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!