بھاری وزن اٹھاناویٹ لفٹرکومہنگاپڑ گیا،‌جانیں

ماسکو(کائنات نیوز) روس میں ایک پاور ویٹ لفٹر بھاری وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑوابیٹھا۔روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں ہونے والی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن کے مقابلوں میں الیگزینڈر سیڈک نامی ویٹ لفٹر نے 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی تو ان کے دونوں گھٹنے ٹوٹ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزن اٹھانے کی کوشش میں پاور ویٹ لفٹر دونوں گھٹنے متاثر ہونے پر زمین پر آگرے اور لوگ انہیں سہارا دینے کیلئے انکی طرف لپکے۔ویٹ لفٹر تکلیف سے کراہ رہا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ویٹ لفٹر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی 6 گھنٹے تک سرجری کی گئی۔وہ دو ماہ تک بیڈ ریسٹ پر ہی رہیں گے ۔پاور ویٹ لفٹر کا کہنا ہے کہ ’تکلیف کھیل کا حصہ ہے لیکن ہم اس پر قابو رکھتے ہیں، دو مہینوں تک لیٹے رہنا اور اپنی ٹانگیں حرکت نہیں کرنا بہت تکلیف دہ ہے لیکن مجھے دوبارہ چلنا اور صحت یاب ہونا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!