آدھے گھنٹے کے اندر سمندری پانی پینے کے قابل ، سائنسدانوں نے زبردست ٹیکنالوجی تیارکر لی جانیں اسخبر میں

آدھے گھنٹے

نیویارک(اکائنات نیوز) سائنسدانوں نے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں سمندری پانی کی بڑی مقدار کو پینے کے قابل اور محفوظ بنانے والی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحول دوست طریقے سے اور قلیل وقت میں کھارے پانی کو پینے کے لائق بنانا اب مشکل نہیں رہے گا، جدید ٹیکنالوجی سے تیار

ایک فلٹر اور شمسی توانائی کے استعمال سے اس مشکل کو آسان بنایا جائے گا۔آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے مطابق اس پیشرفت سے دنیا کے لاکھوں افراد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہو +سکے گی اور اس سے توانائی کو موجودہ صفائیکے طریقوں سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکے گا۔ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے مطابق پانی کی قلت آئندہ برسوں میں سب سے بڑے عالمی خطرات میں سے ایک ہے۔

عورت کیلئے ایک شادی کا حکم کیوں دیا گیا؟جانیں اس خبر میں

اپنی رائے کا اظہار کریں