خواتین کے بازار جانے پر پابندی، پاکستان میں قائم تنظیم کا حیران کُن اعلان

ہنگو (نیوز ڈیسک) ہنگو میں خواتین کے بازار میں آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ پاسبان دوابہ نامی تنظیم نے نوٹس جاری کرکے خواتین کو بازار میں نہ آنے کا حکم جاری کردیا۔ ضلع ہنگو کے سیاسی اور کاروباری افراد پر مشتمل پاسبان دوابہ نامی تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ دوابہ بازارمیں خواتین اکیلے خرید و فروخت کیلئے نہیں آئیں گی۔ تنظیم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے

دکانداروں کو خواتین کو اشیا فروخت کرنے کی صورت میں 50ہزارروپے جرمانے کی دھمکی دی ہے۔ فیصلہ کے مندرجات کے مطابق مرد حضرات اپنی خواتین کو بازار میں آنے سے روکیں اورکوئی دکاندار خواتین کے ساتھ لین دین نہ کرے اورجس دکان میں خاتون کو اکیلے دیکھا گیا اس کیخلاف کارروائی کریں گے جبکہ دکان بھی ایک ہفتے کیلئےسیل کر دی جائے گی۔ تنظیم کامؤقف ہے کہ پابندی کا فیصلہ علاقائی تہذیب اور روایات کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے، بے پردگی کو روکنا مقصد ہے۔

خواتین

اپنی رائے کا اظہار کریں