سوشل میڈیاپرچیٹ سے کیوں روکا،خاتون خلع کے لیے عدالت پہنچ گئی

سوشل میڈیا

لاہور(کائنات نیوز)  سوشل میڈیا پر چٹ چیٹ لوگوں کے گھروں کو تباہ کرنے لگی،چیٹنگ سے روکنے پر بیوی میاں کیخلاف عدالت پہنچ گئی ،فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ کردیا۔لاہور کی فیملی عدالت میں سوشل میڈیا پر چیٹ کرنے سے روکنے پر بیوی کنزہ اعجاز نے خلعٰ کا دعویٰ دائر کر دیا، عدالت نے شوہراعجاز کو نوٹس جاری کیاجس نے جواب داخل کردیا،

عدالت نے وکلا کو بحث کےلیے طلب کیا ہے۔فیملیجج فراز جاوید وڑائچ کی عدالت میں کنزہ اعجاز نے خلع کی بنیاد پرطلاق کا دعویٰ دائر کیا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق میرا شوہر مجھے سوشل میڈیا پر بیگوویڈیو کال پوائنٹ پر بات کرنے سے روکتا ہے اور اسی بات پرتشدد کا نشانہ بناتا ہے۔میں خاوند کےساتھ نہیں رہ سکتی۔ کال پوائنٹ پر بات کرکے پندرہ سو روپے کماتی ہوں۔عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی فیس بک پر غیر مردوں سے باتیں کرتی رہتی ہے، اس کو اچھا نہیں لگتاکہ اس کی بیوی نہ محرم سے بات کرے۔عدالت نے جواب پر وکلا کواگلے ہفتے طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں ! اگر آپ پہلی نظر میں کسی کے سامنےاچھا تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں تو ان 8 با تو ں کا خیا ل ضرور رکھیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!