’اب اللہ تمہاری مدد نہیں کرسکتا‘ 43 سالہ مسلمان پر تشدد کی دردناک فوٹیج سامنے آگئی

مسلمان

کائنات نیوز! امریکہ میں ایک مسلمان پر پولیس کے تشدد کی ایسی دردناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ چند ہفتے قبل پولیس کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفاکانہ موت کا منظر آنکھوں کے سامنے گھوم گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فوئنکس میں پیش آیا

جہاں ایک پولیس آفیسر محمد عبدالمہیمین نامی مسلمان شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہا ہوتا ہے اور بدبخت کہہ رہا ہوتا ہے کہ ”اب اللہ بھی تمہاری مدد نہیں کر سکتا۔“رپورٹ کے مطابق یہ مسلمان شہری بے گھر تھا اور سڑکوں مپر رہنے پر مجبور تھا۔ پولیس آفیسرز نے اسے گرفتار کیا اور سڑک پر ہی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ایک آفیسر نے جارج فلائیڈ کی طرح اسے بھی زمین پر لٹا کر اس کی گردن پر گھٹنا دیئے رکھا اور اسے پیٹتا رہا۔ حراست میں لیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی محمد عبدالمہیمین کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ نیا نہیں بلکہ 2017ءمیں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو اب انسانی حقوق کے کارکنوں کے ہاتھ لگی ہے اور وہ اسے منظرعام پر لے آئے ہیں۔ محمد عبدالمہیمین کی بہن نے 2017ءمیں ہی فوئنکس پولیس کے خلاف 1کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا جس کا فیصلہ تاحال نہیں آ سکے

پیروں کو جسم کی کھڑکی کیوں‌قرار دیا گیا تھا؟ ماہرین صحت کیفیات پر پھٹ پڑے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!