’’مرسوں مرسوں کراچی نہ دے سوں۔‘‘ انشاء اللہ کراچی میں آرٹیکل149 لگے گا، معتبر شخصیت نے بڑا اعلان کردیا

کراچی

لاہور (کائنات نیوز)  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں وفاقی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی والوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے فوری طورپر آرٹیکل 149کے تحت گورنر راج لگایا جائے اور ہمیں مراد علی شاہ سے نجات دلائی جائےکیونکہ کراچی پر لسانیت اورعصبیت نے حملہ کردیا ہے ۔پروگرام 92 ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ کسی کا باپ کراچی کو تقسیم نہیں کرسکتا مرسوں مرسوں کراچی نہ دے سوں انشااللہ کراچی میں ا ٓرٹیکل 149لگے گا اور ان کے انتظامی اختیارات بھی شیئر ہونگے ۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ ہم نے سیاسی نہیں انتظامی بنیادوں پر کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے یہ سندھ کا سب سے بڑا ضلع تھا خیرپور سمیت اور دیگر کئی اضلاع کو بھی تقسیم کیا جائے گا۔ یہاں پر پہلے بھی چھ اضلاع ہیں اس وقت ایم کیوایم کو بھی اعتراض نہیں تھاان سے جب یہ ہمارے ساتھ حکومت میں تھے تو مشاورت کی جاتی تھی نیا ضلع بنانا سندھ حکومت کا اختیار ہے ۔ پا ک سرزمین پارٹی کے رہنما شبیر قائم خانی نے کہا کہ پی پی نے کراچی میں ساتواں ضلع بنانے کا اعلان سیاسی بنیادوں پر کیا ہے یہ انتظامی نہیں ہے ۔ یہ کراچی سے مال بٹوررہے ہیں اوراس پر کچھ خرچ نہیں کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما ریحان ہاشمی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اربن اوررورل کراچی کے ساتھ برتائو عیاں ہے ،یہ اپنی سیٹوں کو زیادہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کو مردم شماری پر تحفظات ہیں لیکن اس کے حوالے سے انہوں نے کچھ نہیں کی

مزید پڑھیں ! لوگ کسی ایک مخصوص بیماری کا شکار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ ماہرین نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں