عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے نئے بیان نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

کائنات نیوز! وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا ایک پرانا ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ پاکستان کی قومی زبان اردو سے واقفیت کا اعتراف کررہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کو کچھ پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دیکھتے ہی گھیر لیتے ہیں

اور جمائما بھی انکے ساتھ ایسے گُھل مل جاتی ہیں جیسے پاکستانیوں سے اُن کا کوئی قریبی رشتہ ہو۔قومی موقرناے جنگ کے مطابق پاکستانی شہری جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو پنجابی آتی ہے؟جس کا جواب جمائما خان اردو میں دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہیں! مجھے پنجابی تو نہیں البتہ اردو آتی ہے۔جمائما کو روانی میں اردو بولتا دیکھ کر سوال کرنے والے پاکستانی حیران رہ جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر جمائما کی اس ویڈیو پر بے شمار تبصرے کئے جارہے ہیں، جمائما کے پاکستان میں موجود مداحوں کا کہنا ہے کہ ’جمائما ہمیشہ ہی پاکستانیوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں

بیلاروس میں حزب اختلاف کی نامور شخصیات گرفتار۔ جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں