4انگوٹھوں والے بچے نے ویڈیو گیم کے لیے آپریشن سے انکار کردیا

سری نگر(کائنات نیوز)  12 سالہ بھارتی لڑکے کے دونوں ہاتھوں میں آٹھ انگلیاں اور چار انگوٹھے ہیں اور وہ اس سے خوش ہیں کیونکہ انہیں ویڈیو گیم جیتنے اور کرکٹ کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق فیضان پیدائشی طور پر ایک خاص کیفیت کے شکار تھے جو 1500 میں سے ایک بچے کو لاحق ہوسکتی ہے ۔

اس نقص کو ییگزا ڈیکٹائلی کہتے ہیں۔ لیکن اس کی بدولت فیضان کلیش اسکواڈ اور کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اس میں کئی بار جیت جاتے ہیں۔انہیں کرکٹ کھیلنے کا جنون ہے۔ لیکن کھیلوں سے ہٹ کر بھی وہ اپنےہاتھوں سے درخت پر چڑھنے کے ماہر ہیں اوراس طرحلوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے قریبی دوست انہیں بالی وڈ فلم کے سپرہیرو کرش کے نام سے پکارتے ہیں۔فیضان کا تعلق بارہ مولا کشمیر سے ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی اس کیفیت میں انہیں کوئی شرمندگی یا افسوس نہیں کیونکہ یہی اللہ کی مرضی تھی۔ کبھی کبھی وہ سوچتے ہیں کہ یہ ان ہی کیساتھ ایسا کیوں ہوا؟ لیکن ان کے بہترین دوست انہیں اس کیفیت سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں! اگلی توں نہ پچھلی توں ، میں صدقے جاواں وچلی توں موجودہ سیاسی حالات پر عارف نظامی کا ایک دلچسپ تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں