اگر میں نے بالوں پر کنگھی کی تومیں مرجاؤں گا،بزرگ شہری کا انوکھا انکشاف

ہنوئی(کائنات نیوز)  ویتنام سے تعلق رکھنے والے معمر شہری نے گزشتہ 80 سال سے کبھی بالوں پر کنگھی نہیں کی اور نہ ہی کبھی کٹوائے، ضعیف شخص کی عمر 92 برس ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوگوین نامی ویتنامی شہری کے بال گزشتہ اَسی سال سے نہ کٹوانے کے باعث تقریباً 10 گز لمبے ہوچکے ہیں،

ضعیف شہری کا ماننا ہے کہ اگر بال کٹوائے تو انہیں موت واقع ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق نوگوین کا تعلق ویتنام کے علاقے میکونگ سے ہے اور وہ اپنے مذہب کے مطابق مخصوص عقیدے رکھنے والوں کی روحانی علاج بھی کرتے ہیں۔برسوں سے بال نہ کٹوانے کی وجہ سے ان کےبال گنجلک ہوچکے ہیں، نوگوین اور ان کے پیروکاروں کا ماننا ہے کہ پیدائش کے بعد لوگوں کو بال نہیں کٹوانے چاہئیں کیوں کہ بال قدرتی طور پر ہوتے ہیں

مزید پڑھیں ! نوجوان نے اپنے گھر میں ہی ویدر اسٹیشن بنا لیا،موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق آگاہ کرنے لگا، زبردست کارنامہ

اپنی رائے کا اظہار کریں