لبنانی گلوکارہ سعودی عرب میں بیہودہ ادھورے لباس میں گھومتی رہی، سر عام ناچنے کی ویڈیو وائرل ، سعودی آگ بگولا

بیہودہ ادھورے لباس

جدہ(کائنات نیوز) لبنانی گلوکارہ سعودی عرب میں بیہودہ ادھورے لباس میں گھومتی رہی، سر عام ناچنے کی ویڈیو وائرل ، سعودی آگ بگولا سعودی عرب ایک اسلامی ملک ہے، جہاں شرم و حیا اور دیگر اخلاقی و اسلامی اقدار کا بہت زیاد ہ خیال رکھا جاتا ہے۔ بے شرمی کی حرکات کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جاتا ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے اس ملک میں فحاشی کے واقعات میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے۔

ابھی کچھ روز پہلے الخوبار کے ساحل پر ہونے والی ڈانس پارٹی پر عوام کا غصہ ٹھنڈا نہ ہونے پایا تھا کہ اب ایک لبنانی گلوکارہ کی بے ہودہ لباس میں جدہ میں گھومنے پھرنے کی ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق لبنان کی مشہور گلوکارہ لیلیٰ سکندر چند روز کے لیے سعودی عرب آئی ہوئی ہیں۔ جدہ میں قیام کے دوران لیلیٰ نے عوامی مقامات پر فوٹو شوٹ کروا ڈالا۔مگر اس شوٹ کے دوران اس نے انتہائی بے ہودہ لباس پہن رکھا تھا جس میں اس کے جسم کے بہت سارے حصے واضح ہو رہے تھا

مزید پڑھیں ! دو چار دن میں معلوم ہو جائے گا تم کتنے پانی میں ہو فضائیہ کی صلاحیت میں اضافے پر غرور کرنے والے بھارت کو آئینہ دکھا دیا گیا ؟

اپنی رائے کا اظہار کریں