زندگی کی آخری سانس تک مایوس نہیں ہونا چاہیے! کے ایف سی کے بانی کرنل سینڈرز کی زندگی کے حوالے سے چند حقائق

کے ایف سی

کائ نات نیوز ! کے ایف سی کے بانی کرنل کینٹکی سینڈرز ابھی پانچ سال کے تھے کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا ، 16 سال کی عمر میں جناب نے اسکول چھوڑ دیا. 17 سال کی عمر تک اس نے چار ملازمتیں کھو دیں . 18 سال کی عمر میں اس نے شادی کرلی.18سے 22 سال کی عمر کے درمیان، وہ ایک ریلوے کنڈیکٹر رہا لیکن ناکام رہا… 19 سال کی عمر میں وہ باپ بن گیا.

20 سال کی عمر میں اس کی بیوی نے اسے چھوڑ دیا اور بیٹی کو لے گئی۔۔وہ فوج میں شامل ہوا لیکن نکال دیا گیا.۔۔اس نےقانون کی پڑھائی کے لئے درخواست دی لیکن اسے مسترد کردیاگیا.۔۔وہ ایک انشورنس سیلز مین بن گیا لیکن ایک بار پھر ناکام ہوا..وہ ایک چھوٹے سے کیفے میں ایک باورچی اور بیرہ بن گیا.اس نے اپنی بیٹی کو زبردستی بیوی سے چھیننے کی ناکام کوشش کی، لیکن آخر کار وہ اپنی بیوی اور بیٹی کو گھر واپس لانے میں کامیاب ہو گیا.65 سال کی عمر میں اس کی سبکدوشی کے موقع پر حکومت کی طرف سے اسے صرف 105 ڈالر کا ایک چیک ملا.۔۔اسے لگا حکومت اس چیک کے ذریعے اسے ایک نا اہل انسان ثابت کرنا چاہتی ہے…اس نےخود موت کو سینے سے لگانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اتنی بارناکام ہوا تھا کہ اب وہ مزید زندگی گزارنے کے قابل نہیں تھا؛ وہ اپنی وصیت لکھنے ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا، لیکن وصیت لکھنے کی بجائے، اس نے یہ لکھا کہ زندگی میں اس نے کس کام میں مہارت حاصل کی.۔۔اس نے لکھا کہ وہ صرف ایک کام دوسروں کے مقابلے میں بہتر کر سکتا ہے اور وہ ہے کھانا پکانا…تو اس نے اپنے چیک کے عوض87 ڈالر ادھار لئے اور کچھ چکن خریدا. ایک خاص مصالحہ استعمال کر کے اس نے چکن کو تل لیا اور کینٹکی میں اپنے پڑوسیوں کو فروخت کرنے کیلئے گھر سے نکل پڑا…یاد رکھیں 65 سال کی عمر میں وہ خود کشی کے لئے تیار تھا.

لیکن 88 سال کی عمر میں وہ یعنی کرنل سینڈرز، کینٹکی فرائیڈ چکن (KFC) سلطنت کا بانی اور ایک ارب پتی بزنس مین تھا۔“*کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے

مزید پڑھیں ! دو چار دن میں معلوم ہو جائے گا تم کتنے پانی میں ہو فضائیہ کی صلاحیت میں اضافے پر غرور کرنے والے بھارت کو آئینہ دکھا دیا گیا ؟

اپنی رائے کا اظہار کریں