ڈاکٹر عامر لیاقت بارش کے پانی میں ڈبکیاں کیوں مار رہے ہیں ان کی کیاچیز گم ہوگئی

کراچی (کائنات نیوز) کراچی میں بارشوں نے شہر یوں کی زندگی تو اجیرن کررکھی ہے مگر سیاستدان اس موقع پر بھی سیاست سیاست کھیلنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی یا تحریک انصاف ہر جماعت کے رہنما شہریوں کی داد رسی کے بجائے سیاسی بیان داغنے میں مصروف ہیں۔ایسے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو پوسٹ کی

جس میں بارش کے کھڑے ہوئے پانی میں کھوئے ہوئے پیسے ڈھونڈنے کیلئے ڈبکیاں مارتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں عامر لیاقت حسین نے 2 تین بار پانی میں ڈبکی لگائی اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ میں ” ابھی بھی جوان ہوں، کافی دیر تک اپنی سانس روک سکتا ہوں “، انہوں نے بارش میں شہر کی صورتحال پر بھی اظہار تشویش کیا۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے ٹویٹر پر لکھا کہ ” اپنے لیے اور بچوں کیلئے کھانا لینے نکلا تھا بھٹو کی بارش کے پانی میں پیسے ڈوب گئے، گھر سے بچوں کے پاس آیا تھا کھانا تو کیا لاتا جن کے گھروں میں کھانا نہیں بنا ان کا سوچ کر لرز رہا ہوں، اللہ ان پر رحم کرے”۔حالانکہ ٹی وہ ہوسٹ ویڈیو میں کھوئے ہوئے پیسے ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اس واقعہ کو شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قراردیا۔

مزید پڑھیں! قائداعظم زندہ ہوتے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے پر نظرثانی ضرورکرتے،جاوید چوہدری کا تجزیہ

اپنی رائے کا اظہار کریں