کوئی میرے گھر آیا تو میں ۔۔۔۔! اداکارہ مشال خان نے کیا اعلان کردیا ، پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

اداکارہ مشال خان

اسلام آباد (کائنات نیوز )  کوئی میرے گھر آیا تو میں ۔۔۔۔! اداکارہ مشال خان نے کیا اعلان کردیا ، پاکستانی ہکا بکا رہ گئے ۔۔۔معروف ٹی وی اداکارہ مشال خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے گھر کے نچلے حصے میں بارش کا پانی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک لمبی چوڑی تحریر کے ساتھ انہوں نے کہا کہ آخر ہم 17.5 فیصد ٹیکس کسلیے ادا کرتے ہیں

کیا اس کا مقصد وزیروں کو پرتعیش محلات میں رکھنا ہے جب کہ میرا شہر پانی میں ڈوب رہا ہے کتنے شرم کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اگر کوئی سیاستدان میرے گھر ووٹ مانگنے کی غرض سے آیا تو وہ یہاں سے پٹے بغیر نہیں جائے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ لوگ بارش میں پیدا ہونے والی اس صورتحال میں مجبوراً اپنے گھروں کو چھوڑ کر کہاں جائیں، جبکہ عوام کے پاس تو اتنا پیسہ بھی نہیں کہ اپنے گھروں کی بحالی کے لیے کچھ خرچ کر سکیں۔ مشال خان نے کہا کہ ان تمام مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہماری حکومت ہمیں بنیادی سہولیات دینے میں بھی ناکام ہوئی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا 21 ویں صدی میں نکاسی آب دنیا کے کسی خطے میں کوئی مسئلہ رہ گیا ہے؟ مشال خان نے کہا کہ اس سب سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں! رابی پیرزادہ ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئیں ،اکائونٹ کاصفایا،گلوکارہ نے مداحوں سے بڑی اپیل کرڈالی

اپنی رائے کا اظہار کریں