خاتون اینکر براہ راست نشریات کے دوران بے ہوش کرگر پڑیں، جانیے

انقرہ (کائنات نیوز) ترکی کے ٹیلی ویژن چینل کی ایک خاتون میزبان نیلگن بلکابراہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑیں اور یہ منظر پوری دنیا میں دیکھا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل کی پیش کارہ 98سال قبل یونا کے ساتھ ہونے والی ایک لڑائی میں ترک فوج کی فتح کی یاد میں براہ راست پروگرام کر رہی تھیں۔

ترکی میں اس جنگ کو معرکہ دومولوبونارکانام دیا جاتا ہے جس میں ترک فوج کو یونانی فوج پر فتح حاصل ہوئی تھی۔ یہ لڑائی 1919 سے 1922 تک کمال اتاترک کی قیادت میں ترکی کی آزادی کے لیے لڑی جانے والی جنگ کاحصہ تھی۔ترک خاتون ٹی وی میزبان کی براہ راست نشریات کے دوران بے ہوش ہو کر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ خیال رہے کہ اکاون سالہ پیشکارہ بالکاش ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل کی میں ایک شو کی میزبان ہیں۔

مزید پڑھیں ! کراچی کی حالت دیکھ کر مہوش حیات برہم ذمہ داروں کےخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!