سیکورٹی اہلکار نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی زیورات سے بھرا بیگ مالک تک پہنچا دیا

(ویب ڈیسک )کائنات نیوز! سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے سونے کے زیورات سے بھر بیگ مالک تک پہنچا دیا۔ زیورات سے بھرا بیگ سڑک کے کنارے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو ملا تھا۔ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ’بلقرن‘ کمشنری کے شہر ’سبت العلایہ‘ میں پیٹرولنگ کے دوران پولیس اہلکار کو سڑک کے کنارے سیاہ رنگ کا بیگ دکھائی دیا جس پر اہلکار نے

فوری طور پر تھانے کومطلع کیا۔علاقے کے تھانے سے تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے بیگ تحویل میں لے کر اسے کھولا تو اس میں کپڑے اور سونے کے زیوارت برآمد ہوئے۔بیگ میں اس کے مالک کا ٹیلیفون نمبر اور ایڈرس بھی برآمد ہوا جس پر بیگ کے مالک سے رابطہ کرکے اس بارے میں اطلاع دی گئی۔پولیس کی کال موصول ہوتے ہی بیگ کے مالک فوری طور پر تھانے پہنچ گئے جنہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران ان کا بیگ گرگیا تھا جس کی انہیں تلاش تھی۔

مزید پڑھیں! واحد خاتون جو اپنا دل سینے میں نہیں بلکہ بیگ میں رکھتی ہے،یہ کس طرح کام کرتا ہے،جان کر آپ سبحان اللہ کہ اُٹھیں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!