پانی کو ترسنے والا شہر اب پانی میں ڈوبا ہے،وسیم اکرم کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کردیا

کائنات نیوز! سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کراچی کے حوالے سے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام دنوں میں پانی کو ترسنے والا شہر کراچی اب پانی میں ڈوبا ہوا ہے کیونکہ اس میں حکومت اور عوام برابر کے شریک ہیں اگر دونوں اپنی اپنی ذمہ داری کو انجام دیتے تو اس طرح کا حشر و نشر نہ ہوتا اور نہ ہی سیلابی صورتحال پیدا ہوتی۔تفصیلات کے مطابق

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بارشوں کے باعث مسائل سے پریشان اہلیان کراچی کے لیے اہم پیغام دیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ مانچسٹر سے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے بارشوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار اہلیان کراچی سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اپنے ویڈیو بیان میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ میں اہلیان کراچی سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں ، انگلینڈ میں بیٹھ کر جو تصاویر اور ویڈیوز ہم دیکھ رہے ہیں وہ بہت ہی افسوسناک ہیں اور یہ سب دیکھ کر ہم بہت پریشان بھی ہیں ، لہذا ہم اہلیان کراچی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ گھروں میں محفوظ رہیں اور کسی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں اور اپنے دوستوں یا پھر کسی دیگر محفوظ مقام پر پناہ لیں۔

مزید پڑھیں! حکومت کا سوشل میڈیا سے جڑے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، جانیں اہم خبر

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!