مریم نواز روانہ، شوہر محمد صفدر ڈھونڈتے رہے،صدیق جان نے حیران کن راز فاش کر ڈالا

اسلام آباد (کائنات نیوز) مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ویسے تو توجہ کا مرکز ہے ہی لیکن ایک اور بات نے مریم نواز کی اس پیشی کو اہم بنادیا، جی ہاں کچھ یوں ہوا کے مریم جب عدالت آئیں تو شوہر کیپٹن محمد صفدر ریٹائرڈ ان کے ساتھ تھے لیکن واپسی میں یہ جا وہ جا مریم نواز اکیلی ہی چلی گئیں۔ صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے

کہ مریم نواز کارکنان کے جھرمٹ سے نکل کر کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کو لیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئیں،اور بے چارے کیپٹن صفدر مریم نواز کی گاڑی ڈھونڈتے رہے، لیکن میڈیا کی نظر سے یہ معاملہ نہ چھپ سکا۔ صحافی صدیق جان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت کا اختتام پرمریم نواز پریشان سی تھیں، اور وکلاء تسلیاں دیتے رہے تھے، اسی پریشانی میں مریم نواز نے برق رفتاری سے اکیلئے جانے میں عافیت جانی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوئی، مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں ،عدالت نے مریم اور صفدر کا کیس نواز شریف سے الگ کردیا۔۔ اپیلوں پر تیئیس ستمبر کو سماعت ہوگی۔۔ بھارہ کہو میں مریم نواز کے استقبال کیلئے کارکن امڈ آئے تھے۔

مزید پڑھیں ! بس بہت ہو گیا ، اب یہ کام میں خود کروں گا ، عوام کو مشکلات میں دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان نےاہم اعلان کر دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!