منہ کھول کر سونے والے ہوشیار ہوجائیں، دہشت ناک واقعہ

ماسکو(کائنات نیوز) روس میں خاتون منہ کھول کر سوئی تو ان میں منہ سانپ چلا گیا۔اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ منہ کھلا رکھ کر سوتے ہیں اور خراٹے بھی لیتے ہیں لیکن سوتے ہوئے منہ کھلا رکھنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ روس میں پیش آیا جہاں موجود خاتون گھر کے لان میں سو رہی تھیں اور ان کا منہ کھلا ہوا تھا بس پھر کیا تھا سانپ نے اس کا فائدہ اٹھایا

اور خاتون کے منہ کے اندر داخل ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون کو طبیعتبگڑنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بے ہوشی کے عالم میں ان کا چیک اپ کیا۔جب ڈاکٹر نے ان کے پیٹ سے 4 فٹ لمبا سانپ نکالا تو وہ بھی حیران و پریشان رہ گئے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون منہ کھول کر سوئی ہوئی تھیں اور اس طرح ان کے منہ میں سانپ چلا گیا تاہم خاتون کے پیٹ سے سانپ کو نکال لیا گیا ہے اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔روسی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کو کچھ دن اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک شخص نے آلودہ غذا کھا لی تھی جس کے سبب اس کے پیٹ میں کیڑا داخل ہوتے ہوئے سر میں چلا گیا تھا

مزید پڑھیں ! پاکستان اب بھنگ کاشت کرے گا بلین ڈالر مارکیٹ میں داخل ہونے کا پلان بنا لیا گیا حکومت کا بڑ اعلان

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!