اپوزیشن اور بھارت کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔۔وزیراعظم خان کے خطاب نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(کائنات نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہو۔حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنےکے لیے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی روکی،

جمہوریتمیں اپوزیشن کا ملک کیلئے اہم کردارہوتا ہے، موجودہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن ذاتی مفادات کو قومی مفاد پرترجیح دے رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے منشور پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قوانین ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس کروائیں گے، اس کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پرمرکوزکررکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔وزیراعظم اور بابراعوان کی ملاقات میں اہم آئینی قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اورپارلیمانی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔بابراعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی اور اس موقع پر وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں ! ملائشیا نے بھارتی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، وجہ کیا بنی ؟ جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!