اللہ کی قدرت کی حسین کار سازی، بیروت سانحے کے ایک ماہ بعد ملبے کے نیچے سے آوازیں

بیروت (کائنات نیوز) بیروت دھماکے کے ایک ماہ بعد ملبے تلے دبا کوئی شخص آج بھی زندہ ہے،بظاہر یہ سب کچھ ناممکن لگتا ہے لیکن الجزیرہ ٹی وی سے ریسکیوکارکن کی گفتگو کے دوران کیے گئے انکشاف نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔رپورٹ کے مطابق اگر آلات نے درست نشاندہی کی ہے اور اس ملبے سے دھماکے کے ایک ماہ بعد کوئی زندہ شخص نکل آتا ہے

تو یقینا یہ ایک معجزہ ہوگا۔ ریسکیو ٹیم کے ایک رکن نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”سکیننگ مشین بہت حتمی نتائج دیتی ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ملبے کے نیچے کوئی زندہ شخص موجود ہے،کیونکہ مشین نے اس کے دل کی دھڑکن اور سانسوں کی آواز ڈی ٹیکٹ کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک رہائشی عمارت ہے، جس کے ملبے سے کئی لاشیں اب تک برآمد ہو چکی ہیں

مزید پڑھیں ! پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر !ملک بھر میں پٹرول کی سپلائی معطل ، وجہ سامنے آگئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!