ماں نے بچے کو باپ سے دور کرنے کیلئے ولدیت تبدیل کروادی، تاریخ کا منفرد اور انوکھا واقعہ

ملتان (کائنات نیوز)  لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں تاریخ کا منفرد اور انوکھا مقدمہ سامنے آیا ہے،ماں بچے کا نام ولدیت تبدیل کروا کر جعلی پاسپورٹ بنواکر بچے کو بیرون ملک بھیجنا چاہ رہی تھی، بچے کے ماں اور باپ کے درمیان کئی سال قبل علیحدگی ہوئی تھی اور بچے کی تحویل کی بابت معاملہ ہائی کورٹ ملتان بنچ میں زیرسماعت ہے، بچے کے باپ ناصر احمد قریشی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے

کہ حقیقی ماں، نئے جعلی والدین اور دیگر ملوث ملزمان کے خلاف جعلی سفری دستاویزات بنانے، بچے کا حسب ونسب تبدیل کرنےاور بچے کو بدنیتی سے بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کرنے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں ! اللہ کی قدرت کی حسین کار سازی، بیروت سانحے کے ایک ماہ بعد ملبے کے نیچے سے آوازیں

اپنی رائے کا اظہار کریں