جیس ایڈونچر چوٹی اور حجر کی پہاڑیوں کے نظارےامارات کا سب سے بلند ریسٹورنٹ یکم اکتوبر کوکھولنے کا اعلان،جانیں

کائنات نیوز! متحدہ عرب امارات کا سب سے بلند ریسٹورنٹ یکم اکتوبر 2020 کو راس الخیمہ کی جیس ایڈونچر چوٹی پر کھول دیا جائے گا۔اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راس الخیمہ کے مقام پر سطح سمندر سے 1484 میٹر بلندی کے مقام پر راس الخیمہ تفریح کی جانب سے بنایا جانے والا ریسٹورنٹ متحدہ عرب امارات کا سب سے اونچا ریسٹورنٹ ہوگا۔ اس ریسٹورنٹ کا نام بلندی کی مناسبت سے 1484 رکھا گیا ہے۔بیان کے مطابق

ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع سے ہی عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے طے کردہ اصولوں کے تحتصفائی اور صحت کے تحفظ کے معیارکو یقینی بنایا جائے گا۔کرونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کی شرائط پوری کرنے کے بعد ریسٹورنٹ میں 76 افراد کے بیٹھنے کی جگہ مقرر کی گئی ہے۔ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگ جیس ایڈونچر چوٹی اور حجر کی پہاڑیوں کا منظر دیکھ سکیں گے۔راس الخیمہ تفریحی کمپنی کی سربراہ الیسن گرنل کے مطابق جبل جیس راس الخیمہ کا ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔ اس مقام پر سال بھر مقامی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں تاکہ وہ دلفریب مناظر سے خوشگوار یادیں وابستہ کر سکیں۔

چین ہر میدان میں بھارت سے آگے ، مگردفاع کے حوالے سے وہ ایک شعبہ جس میں بھارت کو چین پر

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!