سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے گندی گالیاں دینے پر اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر نے استعفیٰ دیدیا۔ جانیں اس خبر میں

کائنات نیوز! سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی فحش گوئی کی وجہ سے پولیس افسران پریشان،اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر نے استعفیٰ دیدیا ۔   تفصیلات کے مطابق کپتان کے پولیس ریفارمز کے دعوے ہوا ہو گئے ، سی سی پی او لاہور عمر شیخ کیساتھ دوران میٹنگ انگلش کے چند الفاظ بولنے پر نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر فہد افتخار ورک کو عمر شیخ نے فحش گالیاں دیں

اور ان پر پرچہ دینے کی دھمکی بھی دی ۔ ذرائع کے مطابق عمر شیخ کی جانب سے نوجوان سب انسپکٹر فہد افتخار ورک کو انگلش کے چند الفاظ بولنے پر کھوتے کا بچہ اور انگریز کی اولاد کہا گیا اور ان پر پرچہ دینے کی دھمکی بھی دی گئی جس پر فہد ورک نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ہے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کیا یہی ہے عمران خان کی تبدیلی جس کا وہ ذکر کیا کرتے تھے ۔ کیا یہی ہیں ریاست مدینہ میں عوام کے وہ محافظ جو جن کی زبان جب بھی کھلی ، کبھی موٹر وے متاثرہ خاتون کیخلاف بولا تو کبھی اپنے پڑھے لکھے نوجوانوں کو فحش گالیاں دیں

نہار منہ اس کا استعمال کریں ۔ آپ کا وزن کم ہونے میں ایک ہفتہ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں