سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے زبردست اقدام بڑی مشکل حل کردی۔ جانیں اس خبر میں

کائنات نیوز!سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی آسانی کیلئے نئی ایپ اعتمرنا متعارف کروا دی ،سعودی عرب کی وزارت حج کے چیف پلاننگ اینڈ اسٹریٹجی آفیسر ڈاکٹر عمرالمدہ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی عمرہ ایپ اعتمرنا ناصرف کاروبار میں مسابقت کا ماحول پیدا کرے گی بلکہ زیارت مقدسہ کے تجربے کو بھی خوشگوار بنائے گی

۔کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ابتدائی مرحلے کا آغاز اعتمرنا ایپ کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنیکی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔یاد رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ حج بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاک پرپابندی پاکستانی نوجوانوںکےلیے بری خبرآگئی جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں