پاکستان کے اہم شہر میں بچے نے چھوٹی سی بات پر اپنی جان لے لی ، وجہ جانیں

کائنات نیوز!  کراچی میں بچے نے والدین کے ساتھ نہ لے جانے پر اپنی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بچے نے چھوٹی سے بات کی وجہ سے موت کو گلے لگا لیا۔بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں والدین کی جانب سے پنجاب ساتھ نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر 12 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔12

سالہ عبید نے بہن کے دوپٹے سے خود کو پھندا لگا کر جان لی ہے۔سانحہ کے وقت بچے کی چھوٹی بہن گھر پر موجود تھی جب کہ بچے کے والدین کسی عزیز کی میت کے لیے پنجاب گئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے،جب کہ پولیس نے اپنی جان لینے والے بچے کی چھوٹی بہن اور کزن کا بیان لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین کراچی واپسی کے لیے پنجاب سے روانہ ہو گئے ہیں اور والدین کے کراچی پہنچنے پر مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن طلبہ کی آواز بن گئی ، ایم پی اے حناپرویز بٹ نے بڑھتی ہوئی فیسوں کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا ،جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!