لاہور میں 55سالہ شہری کی نئی نویلی دلہن جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ، شوہر کفیل رات بھر کیا کرتا رہا؟

اسلام آباد (کائنات نیوز  )لاہور میں 55سالہ شہری کی نئی نویلی دلہن جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ، شوہر کفیل رات بھر کیا کرتا رہا؟ افسوسناک خبر آگئی ۔۔۔۔ شہری نے نئی نویلی دلہن کی جان لے کر اپنی جان بھی لے لی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 55 سالہ شخص نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی

۔یہ واقعہ گلشن راری میں پیش آیا جہاں کفیل نامی شخص نے بیوی شکیلہ کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم پھر گھر سے نکلا اور رات بھر سڑکوں پر گھومتا رہا۔ صبح ہونے پر مقامی شادی ہال کے قریب کنپٹی پر گولی مار کر خود کی جان بھی لے لی ۔دلہن کےاہلخانہ کا کہنا ہے کہ کفیل بلاوجہ اپنی دلہن سے لڑتا اور جھگڑا رہتا تھا۔اب یہ لڑائی معمول بن چکی تھی،مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ کل ہی دونوں میں لڑائی ہوئی تھی۔مجھے معلوم ہوا تو شام کو کام ختم کر کے ان کے گھر چلا گیا اور لڑائی ختم کروائی،دونوں کے مابین صلح کروائی۔ لیکن صبح بھی مجھے اطلاع ملی کہ آپ کی بہن قتل ہو گئی ہے۔مقتولہ شکیلہ نے اپنی والدہ کو واقعے سے قبل آگاہ کیا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ثریا بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کو تسلی دی کہ میں کفیل کو سمجھاؤں گی۔میں اس کو بتاؤں گی کہ اپنی سونے جیسی بیٹی تمہیں دی ہے۔پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی میدا ن میں آگئے ،جانیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!